• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران خود کو بالاتر سمجھتے ہیں ،احتساب کامطالبہ توہین تصور کیا جاتا ہے، سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے  میں کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں مگر پاکستان میں حکمران خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں اور احتساب کامطالبہ توہین تصور کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے، احتساب سب کا ہونا چاہیئے، اگر ثبوت پیش کردیئے جاتے تو جے آئی ٹی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی، اب عدالتی کارروائی عوام کے سامنے ہے، انشا اللہ پاکستان کرپشن سے پاک ہوگا۔

تازہ ترین