• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی تو سیاسی کیس ہے، فوجداری بھی بنے گا، شیخ رشید

Sheikh Rasheed Pana Jit Case Political Case Criminal Case Also Supre Court Forth Jit Hearing

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی تو سیاسی کیس ہے،فوجداری کیس بھی بنےگا، ڈٹ جانے کا مشورے دینے والوں نے انہیں پھنسوا دیا۔

پاناما پیپرز عملدرآمد کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نےجمہوریت کونقصان پہنچایا،اپنےخاندان کو تباہ کیا،نوازشریف پہلےاستعفا دیتےتو یہ سب نہ پھنستے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے فیصلہ قریب آرہا ڤڤڤڤہے دستاویز نکلنا شروع ہوگئی ہیں، حدیبیہ کیس کھلا تو میرے دوست شہباز شریف بھی گھیرے میں آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل جج نےکہاکہ آپ جب بھی وقت لیتےہیں قطری خط آجاتاہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو جےآئی ٹی کو گالی دے رہا ہے وہ دراصل سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے،قوم سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے،13 اگست کو تاریخی جلسہ رکھاہے۔

انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ ہونا ہے 2017 میں ہی ہونا ہے،2018 میں ہمیں ہرانے کی باتیں بھول جاؤ گے۔

تازہ ترین