وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی پرہمارے تحفظات اب بھی برقرارہیں۔
سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو حوصلہ دیتے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف ان کے مینڈیٹ کے دفاع کے لیے آخری دم تک لڑیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس کا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب سیل کو لگایاجانےوالا تالا عمران خان کو اپنے منہ پر لگالینا چاہیے ۔
اس موقع پر ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نہ ثبو ت ملے نہ کچھ اور پھرکیوں کہاجارہا ہے کہ معاملہ ٹرائل کی طرف جائے گا۔