عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے ان کی لٹیا ڈبو دی ہے۔
جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سےبات چیت میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی وکیل نے کیس کا ستیاناس کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ کہااس پر قائم ہوں اور سپریم کورٹ سے ثبوت کے ساتھ تابوت نکلے گا ۔
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد پاناما کیس کے ایک فریق بھی ہیں ، اور وہ ہر سماعت پر باقاعدگی سے سپریم کورٹ پہنچتے ہیں، اور جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران دلائل بھی دے چکے ہیں۔