راولپنڈی کے قصبہ نون میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب بے نظمی کا شکار ہوگئی۔
تقریب میں کپتان سرفراز کے لیے ایک کنال رقبے پلاٹ کا اعلان کیا گیا جبکہ تقریب میں شریک باقی کھلاڑیوں کو پلاٹ نہیں دیا گیا۔
میزبان کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کےلیے ایک کنال کا پلاٹ، فخر زمان کو پانچ لاکھ روپے اور دیگر کھلاڑیوں کے لیے دو، دو لاکھ روپے انعام کااعلان کیا گیا۔
کھلاڑیوں کے لیے تقریب کا اہتمام مقامی سوسائٹی نےکیا تھا، تقریب میں بےنظمی کے بعد کھلاڑی کھانا کھائے بغیر اورگروپ فوٹو کے بنا ہی تقریب سے رخصت ہوگئے جبکہ سوسائٹی انتظامیہ ان کی منت سماجت کرتی رہ گئی۔