• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس سازش نہیں،وزیراعظم کے اعمال کا نتیجہ ہے،سراج الحق

لاہور(این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس باہر کی سازش نہیں ہے یہ وزیراعظم کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے، کرپشن خواہ موجودہ حکومت ، پیپلز پارٹی یا مشرف کی حکومت نے کی ہو ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے، لیڈروں کے جیب کی تلاشی لینا عوام کا حق ہے ،نواز شریف اپنے بچوں کو قربان نہ کریں اور نہ ہی والد کو کیس میں گھسیٹیں،جو ممالک پہلے نواز شریف کو بچانے آ جاتے تھے وہ بھی ان کے کاروبار سے لا علمی کا اظہار کررہے ہیں،حکمرانوں کے رنگ زرد ہونا فطری بات ہے ،شور شرابہ اور گالم گلوچ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔وزیراعظم غلطیوں کا اعتراف کریں اور معافی مانگیں۔

سرکاری وکیل وزیراعظم اور ان کے خاندان کو بچانے کی بہت کوشش کر رہے ہیں مگر وہ کمزور وکٹ پر کھیل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ میں جمعرات کوپھر سرکاری وکلاء صحیح دستاویزات اور ثبوت دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ججوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بچوں نے ثبوت نہیں دیئے تو سارا ملبہ وزیراعظم پر پڑے گا کیونکہ وہ بچوں کے ذمہ دار ہیں ۔

سرکاری وکیل وزیراعظم اور ان کے خاندان کو بچانے کی بہت کوشش کر رہے ہیں مگر وہ کمزور وکٹ پر کھیل رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وکلاء کے الفاظ اور کاغذات ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں باہر کی قوتیں جو پہلے نواز شریف کو بچانے آ جاتی تھیں وہ قوتیں بھی اس بار ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ہمارے ملکوں میں جو ان کا کاروبار ہے اس طرح نہیں جس طرح یہ پیش کررہے ہیں جمعرات کو عدالت میں کہا گیا کہ اگر کاغذات جھوٹے ثابت ہوئے تو اس کا پیش کرنے والا ذمہ دار ہوگا اور اس کی سزا سات سال قید ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حکمرانوں کے رنگ زرد ہو رہے ہیں جو فطری چیز ہے انہوں نے کہا کہ شور شرابہ اور گالی گلوچ اس مسئلہ کا حل نہیں ہے اس کا حل یہ ہے کہ وزیراعظم غلطیوں کا اعتراف کر لیں اور قوم سے سچ بولیں۔

تازہ ترین