اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے سے پہلے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جمہوری نظام اور آئین کی حکمرانی کا سینیٹ ہر حال میں تحفظ کرے گی۔ انہوں نے یہ واضح پیغام دیا کہ اگر پارلیمان پر غیر آئینی طریقے سے کوئی آنچ لانے کی کوشش کی گئی تو وہ پارلیمان کے تحفظ کیلئے سب سے آگے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بقاء جمہوری نظام اور آئین کی حکمرانی میں ہے۔ جمہوریت کی بنیاد پارلیمان ہے اور اگر پارلیمان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو میں اس کے تحفظ کیلئے سب سے پہلے پیش پیش رہوں گا۔