بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی بہاول پور کے زیر اہتمام چوک فوارہ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت علامہ اقبال وسیم جام یاسر ایڈووکیٹ رہنماپاکستان سرائیکی پارٹی بہاول پور نے کی مظاہرے میں عبداللہ ساقی سیال ملک محمد صدیق ایڈووکیٹ محمد فرحان بابر جام یاسر ایڈووکیٹ جام محمد ابراہیم محمد آفتاب بخاری مدثر اسرار خان ڈاکٹر عبدالرزاق محمد اعظم جام محمد یوسف جام محمد یونس محمد وقاص سجاد اللہ شاھین نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ھو ے علامہ اقبال وسیم جام یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبہ سرائیکی کے قیام سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا ، مظاہرین نے نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔