• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے ملک کو خو شحالی کی راہ پر گامزن کردیا ، میر اکبر

مظفرآباد( ایجنسیاں)وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میر اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ملک کو خو شحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ نواز شریف کی قیادت کی وجہ سے ملک آج دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے۔ عوام کے مسترد عناصر کے شورشرابے سے مسلم لیگ ن کی حکومت کا عوامی خدمت کا مشن نہیں رک سکتا ۔پاکستان کے استحکام کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا وجود ناگزیر ہے۔ حکومت آزادکشمیر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ا نشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان سپریم کورٹ سے بھی سرخروہونگے ۔ صحافیو ں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف شورشرابہ کرنے والے پاکستان کی ترقی اور خوشخالی کے خلاف ہے اور ملکی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے منصوبے سی پیک کو تباہ کرنے کی ساز ش کررہے ہیں مگر عوام نے ایسے عناصر کو پہلے بھی مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی مستر د کرینگے اورانشاء اللہ اگلے الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن بھاری کامیابی سے عوامی توقعات پر پورا اتر کر کے حکومت بنائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی کابینہ ،پارلیمانی پارٹی مسلم لیگ ن کی مرکزی وضلعی تنظمیں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور یکجتہی کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے گزشتہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی طرف سے ہونے والی فائرنگ اور جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارت کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے ۔ پوری پاکستانی اور کشمیر ی قوم بہادر پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ تحریک آزادی جموں وکشمیر کی خاطر کشمیری قوم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ اور آج بھی دے رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کر سکتا ۔ اقوام متحدہ کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن معاہدے کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیے کہ وہ معصوم کشمیریو ں کا خون بہانہ بند کرے ۔ درین اثناء وزیر جنگلات سے سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی نے ملاقات کی ۔اس موقعہ پر سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی نے محکمہ جنگلات کے حوالئے سے سرکاری امور اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقعہ پر انہوں وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے سختی سے ہدایت دی کہ ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جاہیں اور تنخواہیں فی الفور کمپوٹرائزکروالی جائے تاکہ ملازمیں کو بر وقت تنخواہیں مل سکیںاس حوالئے سے محکمہ ٹھوس اقدامات اٹھائے جاہیں ۔
تازہ ترین