گجرات(نمائندہ جنگ)ضلع بھرمیں 2200 ایجوکیٹرزکی میرٹ پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیا۔ڈی سی محمد علی رندھاوا نے نئے بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز میں تقرر نامے تقسیم کئے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نئے بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز میں سے 958 ایجوکیٹرز کا تقرر فی میل ونگ، 1200ٹیچرز کا تقرر ایلیمنٹری ونگ جبکہ 95 ٹیچر ز کا تقرر سیکنڈری ونگ میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹرز کی بھرتی میرٹ پر اور امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا انٹرویو میں شرکت کرنیوالے تمام امیدواروں کو برابر نمبر دیئے گئے۔بھرتی کے دوران کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ کو قبول نہیں کیا گیا جبکہ میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کرائی جارہی ہے۔ڈی سی محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نئے تعینات ہونیوالے ایجوکیٹرزکو 8ہفتے کی ٹریننگ کرائی جائے گی جس کیلئے ماہر ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ٹریننگ کے اختتام کے بعد انہیں سکولوں میں بھجوایا جائے گا۔