• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ شیخوپورہ کا وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد کااظہار ،حق میں قرارداد منظور

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )بلدیہ شیخوپورہ کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی ۔ اجلاس کی صدارت سپیکر وائس چیئرمین چودھری احسان مجید گجر نے کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ امجد لطیف نے وزیراعظم کے حق میں قرارداد پیش کرنے کیساتھ شہر کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے اپنا ایجنڈا پیش کیا جو ہاؤس نے کثرت رائے سے منظور کرلیا، اس دوران اپوزیشن نے ’’گونواز گو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے واک آؤٹ کرگئی، چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف نے ہاؤس کو بتایا کہ شیخوپورہ شہر میں جدید صفائی کے نظام کو لانے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ تفریحی پارکوں کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی ماسٹر پلان تیار کیا گیا ،’’کڈز پوائنٹ ‘‘ بھی بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ شہر کے 50 وارڈز میں کراچی کی طرز پر جدید سٹریٹ لائٹس نصب کی جارہی ہیں ،جس کیلئے پنجاب حکومت سے گرانٹ بھی حاصل ہوگئی ہے،وارڈز کی سطح پر گلیوں کی تعمیر ومرمت ،سیوریج سسٹم کی بہتری اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین