• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان : گندے برتن اور بدبودار ماحول، چپس فیکٹری سیل‘متعدد کو جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹیم نے ملتان کے گرد ونواح میں کارروائیاں کر تے ہوئے خان پور غازیاں پر واقع عنصر سنیکس پروڈکٹس کو کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے،پروسیسنگ ایریاکے کھلا ہونے،کھانے کی اشیاء پرمینوفیکچرنگ تاریخ اور ایکسپائری تاریخ نہ ہونے،گندے برتن،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سربمہر جبکہ بہاولپور روڈپر واقع ظہور سوئیٹس شری مال اور مین روڈ قاسم بیلہ میں واقع الحمد سوئیٹس سے مجموعی طور پر 12کلو گرام سوئیٹس خراب ہونے کی بناء پر تلف کر دی گئیں،وارننگ نوٹس جاری کئے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےمزید کارروائیاں کرتے ہوئے مین روڈ قاسم بیلہ پر واقع حمزہ دودھ دہی شاپ،حماد ہوٹل،محبوب سوئیٹس اینڈ بیکرز، وہاڑی روڈ پرواقع الخیر سوئیٹس اینڈ بیکرز کوکھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے،ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ٹوٹے فرش،گندے فریزرز،بغیر ہیڈ کور اینڈ دستانے،بوتلوں کو سٹورکرنے کے لئے گندے کنٹینر کا استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے بھاری تعداد میں جرمانے کئےگئے۔
تازہ ترین