سابق کپتان اولمپئین سمیع اللہ کو پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم سمیع اللہ نے عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ موجودہ فیڈریشن کے ساتھ کسی بھی عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ فیڈریشن اس قابل نہیں کہ اس کے ساتھ کام کیا جائے۔
سمیع اللہ کو منیجر کی پیشکش ایک روز پہلے فرحت خان کو مینجمنٹ منیجراور ہیڈ کوچ بنانے کے بعد دی گئی ۔