امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بعد پاناما میں آنے والے دیگر لوگوں کو بھی بے نقاب کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی پوزیشن کو واضح کرنے کے بجائے جذباتی ہوگئے ،وہ امین اور صداقت کی بنیاد پر وزیراعظم اپنے منصب کے اہل نہیں رہے ،اس لئے نواز شریف استعفیٰ دے کر خود کو عوام کے سامنے پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاناما کیس کی ہماری پہلی درخواست میں 400 سے زائد افراد کے نام شامل تھے لیکن نواز شریف کے کیس کے بعد ان تمام کرداروں کو بےنقاب کریں گے جن کے نام پاناما کیس میں آئے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو قانون کمزوروں کے لیے طاقت ور تھا آج وہ بڑوں کے لیے بھی طاقت ور ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں احتساب ہو اور سب کا ہے جب کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کرپشن فری پاکستان بنے گا۔
سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی شق کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔