وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق بیوکریٹ ڈاکٹر مشرف رسول سیاں کا پی آئی اے کے نئے سی ای او کے طور پر تقرر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کل مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔انہوں نے اس دوران ڈاکٹر مشرف رسول سیاں کی پی آئی اے کے سی ای او کے طور پر سمری منظور کرائی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو پی آئی اے کے سی ای او کے کے لئے تین نام بھیجے گئے تھے تاہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈاکٹرمشرف رسول کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مشرف رسول ایم ایم بی ایس ڈاکٹر ہیں اور ایوی ایشن بزنس کا تجربہ نہیں رکھتے۔ وہ 15 سال سول سروس میں خدمات انجام دینے کے بعد استعفیٰ دے کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔
ڈاکٹر مشرف رسول امریکی شہریت رکھتے ہیں اور انہوں نےمختلف مشاورتی کمپنیوں میں ملازمت بھی کی ہے۔