نواب شاہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنرشہید بینظیر آباد محمدنعمان لاٹکی نے حالیہ بار ش کے پیش نظر ضلع میں رین ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے مختلف محکموں چیف میونسپل آفس،محکمہ جنگلات، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ زراعت ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈویژن ،محکمہ آبپاشی،ایل بی او ڈی ڈرینیج ، محکمہ ہیلتھ ،پیپلز میڈیکل اسپتال اور ٹاؤن کمیٹی دوڑ،باندھی،سکرنڈ،قاضی احمد،جام صاحب، دولتپور اور شاہپورجھانیاں کے ملازمین وافسران کی چھٹیاں منسوخ کرکےان کو ہیڈکوارٹر نہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے تاکہ ممکنہ سیلاب کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹا جاسکے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔