• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر حجازی کی گرفتاری آئندہ گرفتاریوں کی پہلی کڑی ہے،سراج الحق

 اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ظفر حجازی کی گرفتاری اس مقدمہ میں آئندہ ہو نے والی گرفتاریوں کی پہلی کڑی ہے،کسی تعصب میں مبتلا نہیں ہیں، چاہتے ہیں کہ احتساب کا عمل اور جمہوریت دونوں ساتھ ساتھ چلتے رہیں، یقین ہے کہ اس فیصلے کے بعد ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیں گے،فیصلے کے بعد پاناما سکینڈل میں ملوث باقی تمام افراد کو بھی بے نقاب کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،سپریم کورٹ کے باہرنائب امیر میاں اسلم اور اسداللہ بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اپنی عدالت پر مکمل اعتماد ہے اور عدالت سے پاکستانی قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی کی گرفتاری خوش آئند ہے اور اس مقدمہ میں آئندہ جو گرفتاریاں ہونی ہیں یہ اس کی پہلی کڑی ہے ۔

احتساب کی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ احتساب اور جمہوریت دونوں چلتے رہیں۔پہلی دفعہ طاقتور لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ان کا خیال تھا کہ شاید جے آئی ٹی ان کے محل میں آئے گی یا وہ شاہی خیمہ لگا کر ان کو طلب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اوران کے خاندان قطری شہزادے کو نہیں منا سکے قطری شہزادے بٹیر اور تلور کے شکار کے لیے توپاکستان آتے ہیں مگر شریف خاندان کی سچائی ثابت کرنے کے لیے نہ آ سکے۔چاہتے ہیں کہ 62 اور 63 کی روشنی میں فیصلہ آئے۔

تازہ ترین