اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں،سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دیگی،چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی گرفتاری خوش آئندہے،آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین پرویز مشرف اور پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پانامہ عملدرآمد بنچ کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دے گی۔
ایک بیان پرویز مشرف نے کہا کہ عوام کی نظریں ہمیشہ کی طرح اب بھی سب سے بڑی عدالت پر لگی ہیں اور اعلیٰ عدلیہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فیصلہ دے کر پاکستان اور ادارے کی بالادستی برقرار رکھے گی۔