• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

 مری (ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ ویک اینڈ گزارنے مری پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ ہونے کے باوجود ملک میں پانامہ کا ہنگامہ جاری ہے اور اس دوران وزیر اعظم نواز شریف مری پہنچے ہیں ۔

وزیراعظم ملکہ کوہسار مری میں ایک روز قیام کریں گے، ان کے ساتھ مریم نواز شریف اور دیگر اہل خانہ  بھی موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کشمیر پوائنٹ میں قائم اپنی رہائش گاہ پر ایک رات قیام کریں گے اور اتوار کی شام کو واپس لوٹیں گے ۔

تازہ ترین