• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام کرپٹ سیاستدانوں ،جرنیلوں اور ججوں کو کٹہرے میں لایا جائے، سراج الحق

راولپنڈی (ایجنسیاں)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ پانامہ اسکینڈل اللہ کی بے آوازلاٹھی ہے،صرف نوازشریف کا احتساب کافی نہیں ،سپریم کورٹ سیاستدانوں ،جرنیلوں اور ججوں سمیت تمام کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں لائے اور احتساب کا سخت نظام بنائے،پرویز مشرف غلاف کعبہ میں بھی چھپ جائے تو بھی اس کا احتساب ہونا چاہیے،سپریم کورٹ احتساب کا سخت نظام بنائے،نیب سربراہ کی تقرری عدلیہ کرے، سی پیک منصوبے کامحافظ کرپٹ ٹولہ ہوگا تو یہ پراجیکٹ ناکام ہوگا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ہمارامطالبہ ہے کہ نیب کے سربراہ کی تقرری اپوزیشن لیڈراوروزیراعظم کی بجائے عدلیہ کرے تاکہ چیئرمین نیب آزادانہ فیصلے کرسکے ۔ سب سے پہلے جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس کے خلاف سپریم کورٹ کا دروزہ کھٹکٹایا اورپانامہ لیکس میں شامل تمام کرپٹ عناصرکے احتساب کا مطالبہ کیا ۔ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کرنے والے کرپٹ ٹولے کے احتساب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،ہم کسی ایک خاندان یا گروہ نہیں بلکہ ہرکرپٹ شخص کا احتساب چاہتے ہیں۔کہتے ہیں ہمارے صبرکا پیمانہ لبریزہوگیا آپ کا پیمانہ توبہت چھوٹا ہے ابھی تومچھرکاٹے گا اورجیل کی کوٹھڑی میں گرمی بھی برداشت کرنا ہوگی۔یہا ں غریب کابیٹا گندگی کے ڈھیرسے رزق تلاش کررہا ہے اورآپ کے کتے بھی مکھن اورمربے کھاتے ہیں ۔ انہوں نےکہا ہم نے کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغازکیاہے جب کہ ہمارے بے ضررصدرمملکت نے ٹرین پر سفرکرکے قوم کے دوکروڑ خرچ کردئیے۔

تازہ ترین