کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق بیوکریٹ ڈاکٹر مشرف رسول کوپی آئی اے کاسی ای او تعیناتکردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔انہوں نے اس دوران ڈاکٹر مشرف رسول کی پی آئی اے کے سی ای او کے طور پر سمری منظور کرائی۔وزیر اعظم کو پی آئی اے کے سی ای او کے کے لئے تین نام بھیجے گئے تھے تاہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈاکٹرمشرف رسول کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مشرف رسول نے مختلف مشاورتی کمپنیوں میں ملازمت کی ہے۔