اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پریس کانفرنس کے دور ان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ان سے متعلق بیان بارے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔
اتوار کو عمران خان نے اپنی منی ٹریل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اس دور ان ایک صحافی نے اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے ان کی نااہلی بارے دیئے گئے بیان سے متعلق سوال کیا تو عمران خان نے کہاکہ خورشید شاہ کو چھوڑو۔
یاد رہے کہ ایک روزقبل اپنے انٹرویو میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان اور نواز شریف دونوں نا اہل ہو جائینگے ۔