امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنائے گی، نوازشریف جلد یا بدیر جیل ہی جائیں گے۔
دیر میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ خدا کی بے آواز لاٹھی پاناما لیکس کی شکل میں نوازشریف پر پڑی ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ جب فیصلہ آئے گا تو بادشاہ کے ساتھ ساتھ اس کے درباریوں کو بھی جانا پڑے گا۔
سراج الحق نے کہا کہصرف نوازشریف خاندان کا نہیں پاناما لیکس میں شامل دیگر 450 افراد کا بھی احتساب کیا جانا چاہیے۔