وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف 3 بار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ رہے لیکن ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔
مردان کی تحصیل تخت بھائی میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی آئے عوام کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے گیس کی مد میں خیبر پختونخوا کو 12 ارب روپے اضافی دیئے گئےلیکن یہ پیسہ کہیں نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں آج تک ایک اینٹ بھی نہ لگ پائی، لیکن وفاق نے ترقیاتی کام بھرپور طریقے سے انجام دیئے، جس کی وجہ لگن اور محنت ہے۔