ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل الیکشن کمشنر ملتان غلام اسرار خا ن نے کہا ہے کہ ہمارا المیہ رہا ہے کہ عام لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے متعلق کچھ پتہ نہیں، جس کے باعث لوگ الیکشن کے روز کم ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، ووٹ کی ہی طاقت ہے کہ جس کے باعث ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے، ووٹ قومی امانت ہے،ووٹ کی اہمیت بارے لوگوں کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے الیکشن کمیشن آفس مین ووٹ کی اہمیت با رے منعقدہ سیمینا ر سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔سیمینا ر مین سیا سی،سما جی افراد کے علا وہ صحا فیوں نے بھی شریک تھے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان علی احمد ہا لی پو ٹا نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں خواتین ووٹرزکی تعداد مرد ووٹرز کی تعداد سے کم ہے،معاشرے کے ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے بھی شناخی کارڈ بنوائیں اور ان کا ووٹ رجسٹریشن ووٹ لسٹ میں یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ووٹ کی اہمیت با رے مختلف سیمینا ر کے انعقاد اور تعلیمی اداروں مین کا ؤنٹرز بنا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔