بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے یک مچھ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6افراد جان بحق جبکہ8 افراد زخمی ہوگئےہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی سے دالبندین جانے والی کا رچاغی کے علاقے یک مچھ کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار ڈرائیورعبدالمجید اور 5 کمسن بچے عائشہ، ادریس، شاہد، ذکریا اورصوفی موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ8 افراد زخمی بھی ہیں۔جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیو و امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔