راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہےکہ ن لیگ سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے، ن لیگ اداروں پر دبائو بڑھا کر فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے، بھٹوکا کیس کرپشن، منی ٹریل یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا، جب بینظیرکی حکومت کرپشن الزام پرختم ہوئی تون لیگ نے اس اقدام کو سراہا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ کوشش رہی ہے اداروں سے ٹکراؤ کرکے فائدہ اٹھایا جائے لیکن ادارے اتنے کمزورنہیں کہ وزرا انہیں ڈراسکیں۔
ماضی میں نوازشریف کوکرپشن کےالزام میں ہٹایا گیا تو سپریم کورٹ نے بحال کردیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھٹوکا کیس کرپشن، منی ٹریل، آف شورکمپنی یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا، جب بینظیرکی حکومت کرپشن الزام پرختم ہوئی تو(ن) لیگ نے اس اقدام کو سراہا تھا۔