• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں اور جے آئی ٹی کو خریدنے کی کوشش کی گئی،شیخ رشید

Judge And Jit Were Tried To Buy Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ پانچ ججوں اور جے آئی ٹی کے سپر سکس کو خریدنے کی کوشش کی گئی ، لیکن انہوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ عدالت کے کہنے پر کھڑے ہوئے ان کا تحفظ سپریم کورٹ پر فرض ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

ان کا مزیدکہناتھاکہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت کرنےوالوں اور ان کےخاندانوں کو تحفظ دیا جائے۔

تازہ ترین