بارش ، طوفان، بجلی کڑکنا اور ژالہ باری اکثر لوگوں کو خوفزدہ کر دیتی ہے تاہم اولے بھی پڑیں اور وہ بھی ٹینس بال کے سائز کے تو تصور کیا جا سکتا ہے کہ گھر سے باہر نکلنامشکل کھڑی کر سکتا ہے ۔
اسپین میں بھی جاری طوفانی بارشوں کے بعد ایک ایسا ہی نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا گیا جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے ساتھ آسمان سے ٹینس بال کے سائز کے بڑے بڑے برف کے گولے بھی زمین پر گِر رہے ہیں۔
یہ بڑے بڑے گیند نما برف کے گولے کسی کے سَر پر لگیں تو یقیناًہوش ٹھکانے آجائیں گے تاہم اس دوران لوگ گھروں میں ہی مقید رہے اور باہرنکلنے سے اجتناب برتتے دکھائی دئیے۔