قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نےکہا ہے کہ اقامہ کسی نوکری کے لئے ہوتا ہے اور اس سے تنخواہ لی جاتی ہے، اقامہ یا دہری شہریت رکھنا جرم نہیں لیکن اسے چھپانا جرم ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے ایک بار پھر وزیراعظم نوازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی استعفیٰ دیدیں تو بہتر ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہر جماعت اپنی پالیسی میں آزاد ہے،حزب اختلاف کی کوئی بھی جماعت اگر نوازشریف کی حمایت کرتی ہے تو سیاسی نقصان بھی اسے ہی ہوگا۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاناما کیس میں ججوں کے سوالات سے مقدمہ واضح ہوجاتا ہے۔