ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوےانتظامیہ ملتان کو ٹی ایل اے کی بھرتی کیلئے لوکو ڈیزل الیکٹرک معاون ‘ فٹر معاون‘ بکس پوٹر اور دیگر اسامیوں کیلئے 300 کے قریب درخواستیں موصول ہوچکی ہیں لیکن ابھی تک کسی کو کال نہیں کی گئی ،مزدور رہنما مالک سندھی ‘مرزا ریاض غالب ‘عبدالرئوف راشد‘ ایوب مجاہد‘ سید مبشر شاہ نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بھرتیاں کی جائیں اور ریلوے ملازمین کے بچوں کو اسامیوں پر ایڈجسٹ کیا جائے۔