• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد کرے، شیخ رشید

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5ظیم ججوں اورجے آئی ٹی کے سپر سکس کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت کرنے والے افسران اور ان کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، سپریم کورٹ کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے جو عدالت کے کہنے پرکھڑے ہوئے۔ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے ایسا نا نہ ہوکہیں اور دھماکا ہو جائے۔

تازہ ترین