ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ ملتان کی خوبصورتی اولین ترجیح ہے، جس کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لارہے ہیں، لیکن اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے پھر بھی شور شرابا کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہم عوامی خدمت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 11چوک کمہارانوالہ پر سالڈ ویسٹ کی جانب سے دو روزہ صفائی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے صفائی کیمپ کا وزٹ کرنے کے موقع پر کیا ۔