• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ء2001 میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنےکا سوچا، پرویز مشرف

دبئی(صباح نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ 2001میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں استعمال کرنے کا سوچا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ 2001میں بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی اور ایک موقع پر انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور شروع کردیا تھا تاہم اس کے نتائج کا سوچ کر انہوں نے اس خیال کو رد کردیا۔

تازہ ترین