ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ہیڈ کوارٹر نے 22جولائی کو ملتان ڈویژن میں گاڑیاں کھڑی کرکے غائب ہونے والے ڈرائیوروں کی فہرست طلب کرلی ہے،بتایا گیا ہے کہ لاہور‘ کراچی اور دیگر شہروں سے آنے والے ڈرائیور جو ٹرینیں ملتان ڈویژن کے سٹیشنوںپر کھڑی کر کے ہڑتال پر چلے گئے تھے ان کی لسٹیں مقامی ریلوے انتظامیہ نےتیار کرلی ہیں ،مذکورہلسٹ میں ملتان کے 7اسسٹنٹ ڈرائیوروں کے نام بھی شامل ہیں۔