• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی عمران و سراج الحق کا مقدر بن چکی ہے‘ طاہرہ بخاری

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ خیبر پختونخوا کی صوبائی صدر اور قومی اسمبلی کی رکن طاہرہ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے غیر ملکی فنڈنگ بنی گالہ کی کوٹھی اور لندن میں قیمتی فلیٹ کو چھپانے لوگوں کے چندوں کی رقومات ہڑپ کرنے ‘ چندوں کی رقومات پر جوا کھیلنے اور ٹیکس چوری کے سلسلے میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے پولیس کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر خزانہ کو خیبر بینک سکینڈل میں ملوث ہونے پر نااہل بھی ہونا پڑے گا اور جیل بھی جانا پڑے گا خیبر پختونخوا میں کرپشن کے میگا سکینڈلز جبکہ خیبر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کی طرف سے جماعت اسلامی کی کرپشن کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سے عمران خان اور سراج الحق دونوں بے نقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اقتدار کے مزے اڑانے کے لئے جماعت اسلامی مولانا مودودی کی فکری سیاست اور اسلام کو بھول کرپی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے جبکہ سراج الحق عمران خان کے ترجمان بن چکے ہیں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے 2018کے الیکشن میں دونوں جماعتوں کا صفایا ہو جائے گا مسلم لیگ خیبر پختونخوا میں کلین سویپ کرے گی اور انجینئر امیر مقام خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
تازہ ترین