امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ وقت آگیا ہے شوگر مافیا، ڈرگ مافیا، لیڈمافیا کا احتساب کیا جائے، امید ہے آج فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا۔پاناما پیپر میں آئے تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاناما اسکینڈل میں 435 سے زیادہ نام ہیں،چاہتے ہیں سب کا احتساب ہو، یہ عمل حقیقی جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانامااسکینڈل میں کسی غریب کانام نہیں ہے،وزیراعظم اورانکےخاندان کانام ہے،حکمران ٹولہ اپنے ذرائع آمدن بتانےمیں ناکام ہوگیا ہے، انہوں نےاچھےسےاچھےوکلاکیےلیکن وہ بھی انہیں نہیں بچا سکے۔
سراج الحق نے مزید نے کہا کہ آج وزیر اعظم اور ان کےخاندان کے بارے میں فیصلہ ہورہاہے،احتساب کا عمل تیز ہونا حقیقی جمہوریت کےلیے ضروری ہے۔