امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاناما کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ وہ آج سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکل رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ 24 اگست 2016 کو اپنی درخواست لے کر عدالت میں آیا، لوگوں نے مذاق اڑایا اور طعنے بھی دیئے لیکن آج سپریم کورٹ سے سرخرو ہو کر نکل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 11 مہینے کی طویل جدوجہد میں ساتھ دیا، ہمارے ساتھ دیگر جماعتیں بھی شریک رہیں، ان کا بھی مشکور ہوں۔