اسلام آباد (این این آئی)جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے ٗاللہ کا شکر ہے ہم سپریم کورٹ سے سرخرو ہو کر نکل رہے ہیں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشش کی اور اپنی پاناما پر درخواست لیکر سپریم کورٹ گئے اور کیس کی بھرپور پیروی کی میں ان لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے کرپشن سے فری پاکستان بنانے میں ہمارا ساتھ دیا۔