• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المرکز اسلامی کی بحالی پر کراچی کے شہریوں کو سراج الحق کی مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ کی جانب سے المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا کی سابقہ اور اصل حیثیت میں بحالی کے فیصلے پر کراچی کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سراج الحق نے تاریخی فیصلہ کرنے پر سپریم کورٹ اور اس کے لیے آئینی و قانونی کوششوں اور جدوجہد کرنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کی بڑی فتح اور کامیابی ہے ، المرکز اسلامی کی دینی اور اسلامی حیثیت ختم کر کے اسے سینما ہاؤس میں تبدیل کرنا اور اس عمارت کے اندر اور باہر قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ کو مٹانا اور چھپانا بہت بڑا اور سنگین جرم ہے۔

تازہ ترین