• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کے مجرم کی اقامہ پر وضاحتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی ہیں، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاناما کے مجرم کی اقامہ پر وضاحتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی ہیں ابھی انکی کرپشن کے سمندر کا صرف ایک قطرہ سامنے آیا۔اشرافیہ کے جرائم کی فہرست بڑی طویل ہے انہیں پوری سزا دینا ہو گی ۔انہوں نے سنیئر رہنمائوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے نامزد ملزم قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزیر اعظم نامزد کرکے آئین،قانون اور جمہوری اخلاقیات کا مذاق اڑایا گیا۔ قاتل اعلیٰ کو بطور وزیر اعظم قوم کسی صورت قبول نہیں کریگی ۔ماڈل ٹائون کے قاتلوں کا ٹھکانہ صرف اور صرف جیل ہے۔ہم پوچھنا چاہتے ہیں جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کب پبلک ہو گی اور شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف کب ملے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نواز شریف ملک میں دنگا فساد کروائے گا اس کا اصل ہدف عدالت اور قومی سلامتی کے اداروں کی تذلیل ہے ۔نا اہلی کے بعد عوام کی طرف سے مکمل اطمینان پر انکے اضطراب میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین