کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے سول ہسپتال میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل چور کرنے والے گروہ کےسرغنہ کورنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق وکیل بلوچ خان نےجمعہ کی شب اپنی موٹرسائیکل سول ہسپتال میں کھڑی کر کے مریض کی عیادت کیلئے گیا۔ اس کی غیر موجودگی میں ہسپتال میں موجود چور موٹرسائیکل لے کر فرار ہو ہی رہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او سول لائن دیگرعملے کے ہمراہ گشت کرتے ہوئے سول ہسپتال کے گیٹ پر پہنچ گئے۔ چور پولیس کو دیکھ کر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے لگا تو پولیس نےاسے دھر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نعمت اللہ نے انکشاف کیا کہ وہ کئی سالوں سے سول ہسپتال سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کر رہا ہے اس گروہ میں مزید افراد شامل ہیں یہ گروہ کا سرغنہ ہے ملزم نے بتایا کہ چندروز قبل اسکا بھائی بھی سبزل روڈ پر موٹرسائیکل چھیننے کے بعد پولیس کے ساتھ فائرنگ میں مارا گیا جبکہ اسکا کزن زخمی ہو گیا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔