عدالتی فیصلے کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہونے والے میاں نوازشریف کا’ مری‘ پہنچنے پر زبردست خیر مقدم کیا گیا ۔
عوام کی بڑی تعداد کشمیر پوائنٹ پر سابق وزیراعظم کو دیکھ کر جمع ہوگئے اور ’وزیراعظم نوازشریف ‘ کے نعرے لگائے ۔
اس موقع پر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عہدے اہمیت انہیں رکھتے آج بھی ہمارے لئے عوام کے دلوں میں محبتوں کا وہی سمندر ہے۔
میاں نوازشریف پرائم منسٹر ہائوس چھوڑ کر مری منتقل ہوچکے ہیں،وہاں پہنچنے پر عوام نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔