• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفتاب شیرپائو کے بعد سراج الحق کی باری آسکتی ہے،امیر مقام

It Can Be Sirajul Haqs Turn After Aftab Sherpao Amir Muqam

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے سراج الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ خوش فہمی میں نہ رہیں، آفتاب شیر پاو کے بعد ان کی باری آسکتی ہے۔

پشاور میں ن لیگ خیبرپختونخوا کے اجلاس سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ میاں نواز شریف پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا، عوام اب بھی میاں صاحب کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ ہمارے قائد کو اس الزام پر سزا دینا حیران کن ہے کہ اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ کیوں نہیں لی،کنٹینر میں کھڑے ہوکر جو الزامات لگائے جارہے تھے وہ سارے جھوٹے نکلے ،ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہر امتحان میں سرخرو ہوئے۔

امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ میرے قائد نے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے فیصلے پر تحفظات کے باوجود عہدہ چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ شیر پاو کے بعد سراج الحق کی باری آنے والی ہے،تحریک انصاف خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے۔

نوازشریف کے سابق مشیر نےمزید کہا کہ عوام عمران خان سے اپنے ووٹ کے ذریعے انتقام لیں، سی پیک شروع کرنا اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنا نواز شریف کا قصور ٹھہرا۔

تحریک انصاف پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی انہیں نظر نہیں آئی، مخالفین زیادہ خوش نہ ہوں ، کل ان کی بھی باری آنے والی ہے۔

تازہ ترین