ملتان( سٹا ف رپو رٹر )جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنمائوں میاں سہیل احمد ،عبدالحلیم خان،محمد ارشد،مفتی زبیر،یاسر سلیم،عبدالرحمان شاہین،محمد سلمان،راشد حسین،فہد مدنی و دیگر نے کہا ہے کہ انڈیا کشمیر ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے،اپنے قبضے کو دوام بخشنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کااستعمال کر رہا ہے۔کشمیری پاکستان کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں اور ہم اپنے مفادات کو مقدم سمجھ رہے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر انڈیا کی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کو بے نقاب کیا جائے، تمام کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔