• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ر جنریشن راولپنڈی ریجن کے زیراہتمام طلباء کے درمیان ذہنی آزمائش کا مقابلہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) مختار جنریشن راولپنڈی ریجن کے زیراہتمام نرسری تا ساتویں جماعت کے طلباء کے درمیان بنیادی ضروریات مذہب کے موضوع پر مرکزی جامع مسجدو امام بارگاہ قصر ابوطالب مغل آباد راولپنڈی میں ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا۔ اس حوالے سے تمام جماعتوں کے طلباء کو مختلف گروپوں میں قسیم کیا گیا تھا۔ جن علمائے کرام نے منصفین کے فرائض سرانجام دیئے اُن میں علامہ سید محسن علی ہمدانی، علامہ قلب عباس نقوی، مولانا زاہد حسین، سید ساجد حسین ہمدانی، مولانا اجلال حیدر الحیدری، مولانا سید مطلوب حسین تقی، سید بو علی مہدی، مولانا گفتار حسین صادقی، سید باقر حسین نقوی شامل تھے۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق نرسری کلاس گروپ اے میں فرقان حیدر بنگش ولد ایمان علی بنگش نے پہلی، حیدر علی ولد چوہدری رفیق نے دوسری، ثائب علی ولد ظفر علی جعفری نے تیسری جبکہ فواد حسین نقوی ولد جواد حسین نقوی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پہلی جماعت گروپ بی میں جدیر علی ولد راجہ شیر خان نے پہلی، فرحان نقی ولد طاہر حسین نے دوسری، وجیہہ عباس ولد اختر نواز تیسری میثم تمار ولد سید کاشف کاظمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جماعت گروپ سی میں سید کیف عباس ولد سید محسن بخاری نے پہلی، زین علی ولد صغیر حسین نے دوسری، سید انشال علی ہمدانی ولد حاجی مختار شاہ نے تیسری اور سید اذن عباس کاظمی ولد سید ضمیر حسین کاظمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ تیسری جماعت گروپ ڈی میں عبدالعلی ولد راجہ شیر خان نے پہلی، سید رہبر حسن ولد سید قمر عباس نے دوسری، سید علی حیدر ولد کامران حسین نے تیسری جبکہ حماد عابد ولد محمد عابد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ چوتھی جماعت گروپ ای میں فہیم عباس ولد زوار حسین پہلی، سید ایان علی ولد عمران کاظمی نے دوسری، سید ارسل عباس ولد سید اشفاق حسین تیسری اور سید نقی حیدر ولد عدیل کاظمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پانچویں جماعت گروپ ایف میں سید جروان محمد کاظمی ولد سید شاہد عباس کاظمی نے پہلی، سید لطف علی کاظمی ولد سید ضمیر حسین کاظمی نے دوسری، سید قاسم علی ولد سید محسن علی نے تیسری جبکہ شبر عباس ولد آصف عباس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ چھٹی جماعت گروپ جی میں سید عدنان نقوی ولد عمران نقوی پہلی، محمد ہادی ولد محمد عابد دوسری، علی عباس ولد نوازش تیسری جبکہ غدیر حسین شاہ ولد عابد حسین شاہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ساتویں آٹھویں جماعت کے گروپ ایچ میں سید محمد تقی حسین ولد معراج الحسن نے پہلی، سید علی حیدر کاظمی ولد سید ظہیر حسین شاہ نے دوسری، سید دانیال عباس ولد آصف شاہ نے تیسری جبکہ سید حسن جعفر نقوی ولد مولانا سید حسین مقدسی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ راولپنڈی ریجن کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں، دینی مدارس کے 85طلباء نے ذہنی آزمائش کے مقابلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختار جنریشن کے نگران اعلیٰ ایم ایچ جعفری نے اپنے خطاب میں مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کی محنت اور ذہانت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہنی آزمائش کے مقابلے کا مقصد طلباء کو بنیادی ضروریات مذہب سے آشنا کر کے اُنہیں دین کی اساسی معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیاب انسان بن سکیں۔
تازہ ترین