• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا رویہ اپوزیشن اتحاد کے لیے خطرہ ہے، خورشید شاہ

Imrans Attitude Is A Threat To The Opposition Alliance Khursheed Shah

قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے عمران خان کے رویے کو اپوزیشن اتحاد کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جس کو کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں 70فیصد پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قائد ایوان کے لیے شیخ رشید کا نام دینے میں جلدی کی، اگر عمران خان سوچتے ہیں کہ ن لیگ سے اکیلا مقابلہ کرسکتے ہیں تو انہیں اپنی سوچ تبدیل کرنی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مشترکہ امیدوار لانے کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم

عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہر انسان کا اپنا ظرف ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ایسی باتیں کرنا شروع کریں گے تو بہت سی خطرناک باتیں نکلیں گی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہیے کہ عمران خان کو سمجھائیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے، عمران خان کے بیانات سے اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نواز شریف کا نااہلی نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لئے متحدہ اپوزیشن اپنے امیدوار کا اعلان ابھی نہیں کیا، شاہ محمود قریشی سے طے ہوا تھا کہ مل کر فیصلہ کریں گے لیکن عمران خان نے شیخ رشید کو نامزد کر کے جلد بازی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایوان میں پارٹی پوزیشن

شیخ رشید نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے دوران قائد ایوان کے لئے امیدوار کا اعلان کریں گے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپوزیشن کا اتحاد قائم رہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اگر عدالت میں جانے کا ہی کریڈٹ دینا ہے تو سراج الحق کو دیں جو سب سے پہلے عدالت گئے تھے۔

تازہ ترین