متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے عبوری وزیراعظم کے لئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
جنگ کے نمائندے نصر اقبال کے مطابق اس حوالے سے آج رات ایم کیو ایم کا ایک وفد اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرے گا ۔
ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور عامر خان شامل ہیں۔