• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہائوس میں شفٹ نہیں ہوں گا، شاہد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi Not Shifted To Prime Minister House

ن لیگ کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہوزیراعظم ہائوس میں شفٹ نہیں ہوں گے، کہتے ہیں کہ میں نے درخواست کی ہے مجھے اپنے گھر میں رہنے دیں ۔

شاہدخاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کابینہ کے بارے میں مشاورت کریں گے، نوازشریف نے حقائق عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جس میں ہمت ہے ریفرنس دائر کرلے، میں مقابلہ کروں گا، جس کے ہاتھ صاف ہیں وہ ریفرنس دائر کرے، شوق سے سپریم کورٹ جائے۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی سمجھ دار وکیل فیصلے کی حمایت نہیں کرتا، ہم کارکردگی پہ یقین رکھتے ہیں ۔

تازہ ترین