• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:سی پی او ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم کی ضلع ملتان کے تمام ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم میٹنگ کی ،سٹی پولیس آفیسر ملتان نے میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ ضلع ملتان کے تمام تھانوں کی عمارتوں کو بہتر اور مضبوط کیا جائے گا۔کرائم پر کنٹرول کرنے کے لئے ناکہ بندی اور موثر گشت کی جائے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے ،تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقہ کے تمام مجرمان اشتہاریوں کو پکڑنے کے لئے ان کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کئے، سی پی او نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ سائلین کا کام ہر صورت میرٹ پر کریں تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے   ، اچھی کارکردگی پر انعام اور ناقص کارکردگی پر سزا دی جائے گی۔جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 
تازہ ترین